ہفتہ 23 مئی 2026 - 19:01
شہداء کا خون قوموں کی بیداری اور مقاومتی محاذ کی مضبوطی کا ضامن ہے، مقررین

حوزہ / ایران کے شہر قم المقدسہ میں مؤسسہ قرآن و اہلِ بیتؑ طلاب پاراچنار کی جانب سے امامِ شہیدؒ اور شہدائے مقاومت کے حوالے سے ایک عظیم الشان اور باوقار کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں علمی، دینی اور ثقافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسسہ قرآن و اہلِ بیتؑ طلاب پاراچنار کی جانب سے امامِ شہیدؒ اور شہدائے مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے ایک عظیم الشان اور باوقار کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں ایران اور پاکستان کے مومن اور انقلابی عوام نے بھرپور شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام روحانیت و معنویت، اسلامی وحدت اور جذبہ مقاومت سے لبریز ماحول میں ہوا۔ جس میں علمی، ثقافتی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

مؤسسہ قرآن و اہلِ بیتؑ کی جانب سے امامِ شہیدؒ اور شہدائے مقاومت کو خراج تحسین کے لیے قم میں عظیم الشان اور باوقار کانفرنس کا انعقاد

پروگرام کے آغاز پر قرآن مجید کی تلاوت کی گئی۔ اس کے بعد فارسی اور اردو زبان کے مداحوں نے اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و مصائب بیان کیے اور نوحہ خوانی کی، جس سے مجلس کو روحانی اور انقلابی رنگ مل گیا۔

شرکاء نے وحدت افروز اور انقلابی نعرے لگاتے ہوئے شہداء کے راستے پر چلنے اور مقاومتی محاذ کی حمایت پر زور دیا۔

شہداء کا خون قوموں کی بیداری اور مقاومتی محاذ کی مضبوطی کا ضامن ہے، مقررین

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نائب سرپرست حجت الاسلام والمسلمین خالق پور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کے بلند مقام کو امت اسلامی کے عزت کے محافظ کے طور پر بیان کیا اور کہا: شہداء کا خون قوموں کی بیداری اور مقاومتی محاذ کی مضبوطی کا ضامن ہے۔

انہوں نے ایران و پاکستان کی قوموں کے درمیان وحدت کو اسلامی اہداف کے دفاع کے لیے قیمتی سرمایہ قرار دیا۔

شہداء کا خون قوموں کی بیداری اور مقاومتی محاذ کی مضبوطی کا ضامن ہے، مقررین

مدرسہ مقاومت کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین حمید رضایی نے اپنے خطاب میں ایثار و شہادت کے کلچر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا: آج دنیا کی آزاد قوموں کو پہلے سے زیادہ شہداء کے مکتب سے راہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نوجوان نسل کو آگاہی دینے اور عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت کے جذبے کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

شہداء کا خون قوموں کی بیداری اور مقاومتی محاذ کی مضبوطی کا ضامن ہے، مقررین

پروگرام کے ایک اور حصے میں فارسی اور اردو زبان کے مداحوں نے انقلابی اشعار اور مرثیے پیش کرکے شہدائے مقاومت کی یاد کو زندہ کیا اور شرکاء نے آنسوؤں اور روحانی جذبات کے ساتھ شہداء کے آرمانوں سے تجدید عہد کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام میں ایران و پاکستان کے مختلف طبقات، علماء، طلبہ، نوجوانوں اور ثقافتی کارکنوں کی پرجوش شرکت نے امت اسلامی کی یکجہتی اور مقاومت کے راستے سے حمایت کا اظہار کیا۔

آخر میں شرکاء نے دعا اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شہداء کے راستے پر گامزن رہنے اور اسلامی اقدار کے دفاع پر زور دیا۔

شہداء کا خون قوموں کی بیداری اور مقاومتی محاذ کی مضبوطی کا ضامن ہے، مقررین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha